اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 524 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 64 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس368 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 822 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 8کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار 287 روپے مالیت کے 29 کروڑ 5 لاکھ 27 ہزار 31 شیئرز کا لین دین ہوا۔  

Related Posts