کراچی: اسٹیٹ بینک نے رواں برس عیدالفطر کے موقعے پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال عید الفطر کی آمد کے موقعے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہوجایا کرتی ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
رواں برس اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ مرکزی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پہلے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیے جاتے تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بار عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹوں کے متعلق اعلان کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جو اعداد وشمار جاری کیے گئے اُن کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔