بھارتی پنجاب کے فوجی اڈے پر دوسرے روز بھی فائرنگ، ایک اور فوجی ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں واقع فوجی اڈے پر دوسرے روز بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے گزشتہ روز کے واقعے میں 4اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں ہونے والی فائرنگ نے 20 سالہ فوجی اہلکار کی جان لے لی جسے سر پر گولی لگی جبکہ اہلکار کی سرکاری رائفل اس کے قریب سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرمپ نے سابق وکیل پر 500 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا

طبی امداد کیلئے سپاہی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ترجمان بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ خودکشی تھی، تاہم واقعے پر مزید تحقیق جاری ہے۔

ترجمان بھارتی فوج کے بیان کے مطابق واقعے کے وقت دیگر اہلکار نیند میں تھے جو فائرنگ سے جاگ گئے۔ آج کی فائرنگ کا گزشتہ روز کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی ایف آئی آر کے اندراج کے وقت فوج نے آگاہ کیا تھا کہ ایک عینی شاہد نے جائے وقوعہ کے قریب کرتا پاجامہ میں ملبوس نامعلوم افراد دیکھے تھے جو حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد میں سے ایک کے پاس رائفل جبکہ دوسرے کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی۔ حملے کے بعد ملزمان قریبی جنگل کی جانب فرار ہوگئے تھے۔ 

 

Related Posts