بلوچستان، ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متعلقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے آج محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی اور شام میں زلزلے سے 50ہزار سے زائد افراد جاں بحق

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ ترکی نے 44ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے گزشتہ روز کہا کہ ترکی میں جمعے کی رات آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 44,218 ہو گئی۔

شام کے حالیہ اعلان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار 914 ہے، دونوں ممالک میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے، حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکام کو کام کی رفتار سے زیادہ گھروں کی حفاظت کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔

Related Posts