کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔
پاکستان کی طرف سے اماراتی بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔