بلاول بھٹو زرداری جی 77 اجلاس کی صدارت ملنے پر پاکستانی عوام کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جی 77 اجلاس کی صدارت ملنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے میری زیر صدارت جی 77 وزارتی اجلاس کو اختتام دیا جس کے بعد ہم نے نتائج پر مبنی دستاویز تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بینظیر انکم سپورٹ سماجی تحفظ کا سب سے کامیاب پروگرام ہے۔شازیہ مری

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری دستاویز میں ترقی پذیر ممالک کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا موجود ہے۔ مجھے جی 77 چین کیلئے اجلاس کی صدارت پر خوشی ہے۔

پیغام میں وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جی 77 پلس چائنہ کی آخری میٹنگ کی سرکردگی کی۔ اجلاس مکمل ہوا جس پر میں پاکستان اور یہاں کے عوام کا شکرگزار ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا کہ میں جی 77 کا سب سے کم عمر سربراہ بنا جو ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ جی 77 تمام ترقی پذیر ممالک کی آواز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سربراہی کا اعزاز پاکستان کو ملا اور یہ ذمہ داری میں نے آپ کے وزیر خارجہ کے طور پر نبھائی۔ ہم نے اتفاقِ رائے سے کانفرنس کے نتائج پر مبنی دستاویز بھی تیار کر لی ہے جس میں عالمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

Related Posts