کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آٹو مینوفیکچررز نے گاڑیاں سستی کرنا شروع کردیں، سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔
سوزوکی کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں نوے ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے 16 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اعلامیے کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ تین ہزار روپے کمی کے ساتھ 20 لاکھ 79 ہزار روپے سے کم کرکے 19 لاکھ 76 ہزار روپے کردی ہے،آلٹو اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ سولہ روپے کی کمیکے ساتھ 23 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم کرکے 22 لاکھ 23 ہزار روپے کردی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو گئی