شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو دریا میں بہا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑوں کو دریا میں بہا دیا
شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑوں کو دریا میں بہا دیا

فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، بے رحم شوہر نے کردار پر شک کی بنیاد پر بیوی کو قتل کرکے لاش کو دریا میں بہا دیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن میں شوہر نے بد چلن ہونے کے شبے میں اپنے رشتے دار کے ساتھ مل کر بیوی کو بے رحمی سے قتل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ماموں عمر دراز نے قریبی تھانے میں شک کی بنیاد پر رپورٹ کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا اور تفتیش شروع کی تو دونوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

مزید پڑھیں:پشاور، بچیوں سے زیادتی و قتل میں نامزد ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ

پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو دریا سے نکال لیا ہے۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Related Posts