پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلش ٹیم کے ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز ہے۔

دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وینیوز پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے البتہ حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔

انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts