عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القاب استعمال کیے۔

 شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ آخر میں وزیراعظم نے لکھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، کوئی آلۂ کار نہ بنے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے لکھا ہوا بیان پڑھا، اسکرپٹ عمران خان کا تھا، شہداء اور ان کی فیملیز کیخلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی، ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے ملے۔

Related Posts