کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ حریم فاروق بھی کورونا وباء کی زد میں آگئیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حریم فاروق نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے جس دن مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو میرا اُس دن زیادہ لوگوں سے رابطہ نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ میری علامات واقعی خراب تھیں اور پچھلے کچھ دن خوفناک رہے ہیں، بخار اور جسم کا درد ناقابلِ برداشت ہے۔افسوس کی بات ہے کہ یہ عید تنہائی میں گزار رہی ہوں۔
مزید پڑھیں:بقرہ عید پسند، گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے، سحر خان