این آئی سی وی ڈی کا نیا نام ایس آئی سی وی ڈی، اعلامیہ جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آئی سی وی ڈی کا نیا نام ایس آئی سی وی ڈی، اعلامیہ جاری کردیا گیا
این آئی سی وی ڈی کا نیا نام ایس آئی سی وی ڈی، اعلامیہ جاری کردیا گیا

کراچی:نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) کا نام تبدیل کرکے سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز رکھ دیا گیا جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کا نام تبدیل کرکے ادارہ برائے امراضِ قلب سندھ (ایس آئی سی وی ڈی) کردیا۔ ادارے کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کی تھی جسے عملی شکل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے اموات صفر، 148 مزید شہری متاثر

ایس آئی سی وی ڈی کو دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے جو دل کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے سندھ بھر میں 10 ہسپتال اور 22 چیسٹ اینڈ پین یونٹس کا مالک ہے۔ گزشتہ برس ادارے نے 19 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا۔

مفت علاج کی سہولت حاصل کرنے والے مریضوں میں سے 3 ہزار 227 کی جراحی جبکہ 17 ہزار کو کورونری انٹروینشن کی سہولت دی گئی۔ این آئی سی وی ڈی کا آغاز 1956 میں جے پی ایم سی سے 10 وارڈز کے ساتھ ہوا تھا۔

کم و بیش 8 سال تک نجی ہسپتال کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے بعد 1979 میں این آئی سی وی ڈی کو سرکاری ادارہ بنادیا گیا۔ ایس آئی سی وی ڈی کو سندھ حکومت بورڈ آف گورنرز کے تحت چلاتی ہے جس کی سربراہی کا اعزاز وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔ 

Related Posts