فہد مصطفیٰ کے گیم شو کو بند کیا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے مقبول ترین میزبان فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر سوشل میڈیا صارفین نے پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

حال ہی میں رمضان میں نشر کیے جانے والے فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان کی پہلی قسط نشر کی گئی جس کے دوران شائستہ لودھی فلور پر پھسل گئیں، پھر ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرا اور اس کے بعد اداکار اعجاز اسلم کا پاجامہ ہی بھٹ گیا۔

خیال رہے کہ گیم شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اعجاز اسلم کے پاجامہ پھٹنے کی بات کو چھپانے کے بجائے لائیوشو میں سب کے سامنے مزے لے لے کر بتایا اور شو میں شامل دیگر لوگوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔

فہد مصطفیٰ کے شو میں ہونے والے اس تمام واقعے پرسوشل میڈیا صارفین نے فہد مصطفیٰ کا موازنہ ڈاکٹرعامر لیاقت سے کرتے ہوئے کہاکہ ان کے شو کا کانٹینٹ یعنی کہ موادبالکل عامر لیاقت کے گیم شو جیسا ہی ہے جس میں وہ لوگوں سے مضحکہ خیز اور مزاحیہ انداز میں بات چیت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پارری گرل، دانانیر مبین کی شادی سے متعلق پوسٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید