آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹ کمنز کو کپتانی کے فرائض سونپ دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے انتظامات اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا۔ حال ہی میں ایشز سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی
آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان پیٹ کمنز ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ کو نائب کپتانی کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں آشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور مارکوس ہیرس شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، ٹریوس ہیڈ، مارنوس لابوشبن، عثمان خواجہ، میچل مارش، نیتھن لیوئن، مائیکل نیصر، میچل سویپسن، میچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا5 روزہ ٹیسٹ میچ آئندہ ماہ 4مارچ سے شروع ہوگا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے علاوہ دونوں ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل ایک ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلیں گی جس کیلئے ٹیموں کا اعلان تاحال باقی ہے۔