پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کے ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط آج سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ملک بھر کے ناظرین و سامعین نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔ یکم فروری کو ڈرامہ سیریل پری زاد کو ٹی وی اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔آخری قسط پہلے سینما گھروں میں نشر ہوگی۔
یاسر حسین کی فلم پر پابندی عائد، اقراء عزیز پنجاب حکومت سے ناراض
نجی چینل (ہم ٹی وی) پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ سیریل پری زاد اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ڈرامے کی کاسٹ اور جاندار کہانی کے ساتھ ساتھ احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کی حقیقت پسندانہ اداکاری نے بھی مداحوں کو متاثر کیا۔
ہاشم ندیم کے ناول پری زاد کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل کا مرکزی کردار معروف اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں جن کی حقیقت سے قریب اداکاری نے ناظرین و سامعین کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر ڈرامے کی کہانی کو بہت پذیرائی ملی۔
معروف ناولسٹ اور ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کا ناول پری زاد آج سے 8 سال قبل 2014 میں شائع ہوا جس میں کالی رنگت کے حامل قبول صورت شخص کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈرامے میں احمد علی اکبر کے علاوہ کرن تعبیر، اشنا شاہ اور تانیہ حسین نے بھی اداکاری کی۔