سوئی میں دھماکہ، 4 رضا کار جاں بحق، 10 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئی میں دھماکہ، 4 رضا کار جاں بحق، 10 افراد زخمی
سوئی میں دھماکہ، 4 رضا کار جاں بحق، 10 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 رضا کاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ڈیرہ بگٹی کی ملک بھر کو گیس فراہم کرنے والی تحصیل سوئی سے 30 کلومیٹر دور ٹلی مٹ کے مقام پر ہوا۔ دہشت گردوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں اور حکومت کے حمایت یافتہ قبائلی امن لشکر کے رضاکاروں کو ہدف بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

منی لانڈرنگ میں سہولت کار سول ایوی ایشن ملازم اور2 ساتھی گرفتار

نائب تحصیلدار بابوٹ خان کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد لیویز اہلکار نواب دین کی زمینوں میں گھس گئے اور ٹیوب ویل اور شمسی توانائی کی پلیٹس پر فائرنگ کی جس سے کافی نقصان ہوا۔ سوئی میں ہونے والا دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔

رضا کار ٹلی مٹ کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس حوالے سے سابق صوبائی وزیرِ داخلہ اور ڈیرہ بگٹی سے انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہونے والے سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جو 4 افراد دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے، ان میں سے ایک میرا کزن سائیں بخش بھی ہے۔ وہ چار بچوں کا باپ تھا۔ 

Related Posts