کراچی: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے تک حریم شاہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے حریم شاہ کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے بنڈل کے ساتھ پاکستانی حکام کا مذاق اڑانے کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے پنجاب بینک اور حبیب بینک کو خط لکھے ہیں۔
بینکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’حریم شاہ کے اکاؤنٹس کو اس وقت تک منجمد کریں جب تک منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی۔‘‘
اس سے قبل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا تھا۔
مزید پڑھیں:وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا