عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کو آخرکار ریلیز کی تاریخ مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

alia bhatt's gangubai kathiawadi release on 25 february

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کورونا کی وجہ سے کئی بار ریلیز کینسل ہونے کے بعد بالآخراگلے ماہ 25 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دیکھو چاند آیا… چاند نظر آیا۔ گنگو بھی آ رہی ہیں 25 فروری کو۔

یہ عالیہ بھٹ کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی فلم ہے جوپہلے جولائی 2021 میں ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

سنجے لیلا بھنسالی نے شروع سے ہی یہ واضح کر دیا تھاکہ ان کی آنے والی ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی آن لائن نہیں بلکہ بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt)

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کہانی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں ایک قحبہ خانے کی مالکن کے گرد گھومتی ہے جو ایک حقیقی کردار پر مبنی ہے۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اعلان اکتوبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ یہ فلم حسین زیدی کی کتاب کے ایک باب ’مافیا کوئینس آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی واحد پورن اسٹار یاسمینہ علی کیسے فحش ادکارہ بنیں اور اب تک کتنی بے ہودہ ویڈیوز بنواچکی ہیں؟

عالیہ بھٹ فلم میں مافیا کوئین گنگوبائی کے کردار میں نظر آئیں گی۔گنگوبائی کا نام گنگا ہرجیونداس کاٹھیاواڑی تھا، وہ گجرات کے کاٹھیا واڑ کی رہنے والی تھیں۔

اس فلم میں ساٹھ کی دہائی کی ممبئی دکھائی جائے گی،گنگوبائی کو کماٹھی پورہ کی کوئین بھی کہا جاتا تھا۔ وہ سیکس ورکرز کی گاڈ مدر بن گئیں اور لوگ اسے گنگو ماں کہنے لگے تھے۔

سنجے لیلا بھنسالی اور جینتی لال گوئل کے پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اب اگلے ماہ 25 فروری کو ریلیز ہوگی۔

Related Posts