اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں،حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں،عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں،منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے کہاکہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا اعلان