اظہر الدین کا ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اظہر الدین کا ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار
اظہر الدین کا ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کو مستقبل میں بطور کمنٹیٹر سننا چاہتے ہیں۔

اظہر الدین نے ایک انٹرویومیں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’انیہ مرزا، آپ کو شاندار ٹینس کیریئر کے لیے بہت مبارک ہو۔

اظہر الدین نے کہا کہ وہ مستقبل میں ثانیہ کو بطور ماہر کمنٹیٹر سننے کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نیگزشتہ روز آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے میلبرن میں گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں تاہم سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

Related Posts