گیس کی منصفانہ تقسیم ہوتی تو کہیں قلت نہ ہوتی، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مسئلہ گیس کا نہیں صرف آپ کی نااہلی کا ہے، منصفانہ تقسیم ہوتی تو کہیں قلت نہ ہوتی۔

مرتضیٰ وہاب نے گیس بحران پر ردعمل میں کہا ہے کہ نااہل سرکار نے اپنی نااہلی سے ملکی عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی وجہ سے ملک میں ایک سے ایک بحران جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار گیس کا بحران پیدا کرکے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی منصفانہ تقسیم ہوتی تو کہیں قلت نہ ہوتی۔ سندھ ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ مسئلہ گیس کا نہیں صرف آپ کی نااہلی کا ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو

صنعت کار ہوں یا عام صارف سب پریشان ہیں۔ آٹا، چینی، یوریا کھاد سے کتنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچائیں گے؟

Related Posts