عدالت نے رکشے میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو سزا سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے شارع فیصل پر رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو 2 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی مقامی عدالت میں شارع فیصل پر اوباش نوجوان کی جانب سے رکشہ سوارلڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختصر وقت میں کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عدالت نے ہراساں کرنے پر ملزم حمزہ کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی اور 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانہ نہ ادا نہ کرنے پرایک ہفتے مزیدقیدکی سزاہو سکتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 17جولائی کوملزم نے دوستوں کے ہمراہ رکشے پرسوار لڑکی کاپیچھا کیا۔

ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا اور غلط زبان استعمال کرتے رہے۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اوباش نوجوانوں کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور نہ مناسب الفاظ استعمال کئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ

پولیس نے مزید کہا کہ ویڈیو وائرل پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاتھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔