فیصل آباد: کاغذ چن کر گزر بسر کرنے والی 4خواتین کو دکانداروں نے چوری کا الزام لگا کر پکڑلیا، سربازار برہنہ کرکے تشددکی ویڈیو وائرل ہوگئی،پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طور پر 4خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس پر دکانداروں نے خواتین کو پکڑ کر تشدد کیا اور دکان میں بندھ کر دیا جبکہ سربازار برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔
خواتین پر تشدد اور نازیبا وڈیوز وائرل ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن رضوان شوکت نے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔