ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی
ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ایکٹنگ کرنے والی خواتین سیٹ پر اداکاری کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں جبکہ پاکستانی معاشرے میں خواتین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل دلِ مومن میں مرکزی کردار نبھانے والے فیصل قریشی نے برطانوی نشریاتی دارے ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارائیں آج کل مرکزی کردار کی بجائے سائیڈ رولز کیوں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی

 خوشبو کے خلاف مقدمے کا اندراج، شالیمار تھیٹر اسکینڈل کیا ہے؟

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ جن خواتین نے ایکٹنگ کے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا تھا، ان کی شادیاں ہوگئیں۔ وہ مصروف ہوچکی ہیں اور ان میں سے کچھ کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنی ہوتی ہے۔

گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے کہا کہ جب میں سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک پراجیکٹ میں اداکاری کررہا تھا، تو میں نے انہیں سیٹ پر اپنے بچوں کے متعلق فکر مند پایا۔ جب میں نے شائستہ کے ساتھ اداکاری کی تو وہ بھی اپنے بچوں کے بارے میں پریشان تھیں۔

اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ جب مجھے سویرا ندیم کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا تو وہ ہر وقت کیمرا کے سامنے رہ کر اپنے بچوں کی نگرانی کرتی تھیں اور اپنی ملازمہ کو فون پر بچوں کے متعلق ہدایات بھی دیا کرتی تھیں۔ خواتین کیلئے اداکاری مشکل کام ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ خواتین کیلئے اداکاری اس لیے مشکل ہے کیونکہ ان پر دیگر ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے۔ آج کل اقراء عزیز اداکاری کرتی نظر نہیں آتیں جس کی یہی وجہ ہے۔ دوسری جانب یاسر حسین کو دیکھیں تو وہ مسلسل پراجیکٹس کر رہے ہیں۔ 

Related Posts