پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے اپنی 40ویں سالگرہ دبئی میں سمندر کے پانیوں پر منائی جو عام طور پر 29نومبر کو منائی جاتی ہے تاہم ڈرامہ سیریل ہم سفر کے مرکزی فنکار نے یہ تقریب تاخیر سے منعقد کی جس میں شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔
سالگرہ کی تقریب کیلئے شوبز کے ستارے زمین پر اتر آئے۔ ستاروں سے سجی سالگرہ کی تقریب میں ثروت گیلانی، محب مرزا، صنم سعید اور دیگر اداکار شریک ہوئے۔ اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ، ڈیزائنر صدف فواد خان کے ہمراہ تصویر کھنچوائی۔
سالگرہ کی تقریب میں سابق اسٹرنگز بینڈ کے فیصل کپاڈیہ، اہلیہ سیما کپاڈیہ، صنم سعید محب مرزا، عاصم رضا اور بلال لاشاری بھی شریک ہوئے۔ اداکار فواد خان نے تقریب کے دوران 40ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اہلیہ کو کھلایا۔
ایک شخص نے میرے اندر مرتے ہوئے پاکستان کو بچا لیا۔اقرار الحسن
مداحوں کے ہجوم میں مختلف گیتوں پر رقص، آئمہ بیگ کا اوکاڑہ میں کنسرٹ
اس دوران اداکار فواد خان نے اپنے مہمانوں کیلئے بھارتی گلوکار کشور کمار کا گیت گایا جس کے بول میں آگ دل میں لگا دوں گا وہ کہ پل میں پگھل جاؤ گے ہیں۔ فیصل کپاڈیہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے سالگرہ کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
دیکھتے ہی دیکھتے اداکار فواد خان کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فواد خان بلال لاشاری کی فلم مولا جٹ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جس میں حمزہ عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے بھی کردار نبھائے۔