ڈرامہ سیریل دوبارہ کی تازہ ترین اقساط دیکھنے سے قبل سوچنے کی باتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل دوبارہ کی تازہ ترین اقساط دیکھنے سے قبل سوچنے کی باتیں
ڈرامہ سیریل دوبارہ کی تازہ ترین اقساط دیکھنے سے قبل سوچنے کی باتیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کے ڈرامہ سیریل دوبارہ کی تازہ ترین اقساط دیکھنے سے قبل یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ معاشرے کے بعض تلخ حقائق کو بے نقاب کرتا ہے جن کا تعلق خواتین سے ہے۔

بدھ کی رات 8 بجے جب یہ ڈرامہ نشر کی جاتا ہے تو ناظرین کیلئے یہ پسندیدہ ترین وقت ہوتا ہے کیونکہ اس وقت سب لوگ مل بیٹھ کر یہ عبرت اثر ڈرامہ دیکھ سکتے ہیں۔ خوبصورت اور مضبوط کرداروں اور طاقتور اسکرپٹ نے ناظرین کو بہت متاثر کیا۔

مہرو کے کردار میں جلوہ گر حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل دوبارہ میں معاشرے کی دقیانوسی روایات سے پردہ ہٹاتی نظر آتی ہیں۔ مرکزی کردار کو جس چیز سے محبت ہے، ناظرین و سامعین اسے پسند کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ یہ کردار ایک بیوہ کا ہے۔

مرکزی کردار۔ایک بیوہ

حال ہی میں بیوہ بننے والی مہرو اپنے دیرینہ خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے ایک نئے سفر پر نکل کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اپنی مرضی کے لباس کا انتخاب کرنا چاہتی ہے جس کا حوصلہ بلند اور قوتِ پرواز بہت متاثر کن ہے جو معاشرے کو برا لگنے لگتا ہے۔

پاکستانی معاشرہ تہ در تہ روایات کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے جو ہمیں روایتی سوچ سے الگ ہو کر سوچنے کی اجازت نہیں دیتا لیکن مہرو وہ سب کچھ کرنا چاہتی ہے جس کی اس کے مرحوم شوہر نے اسے کبھی اجازت نہیں دی تھی۔ 

فکر انگیز گفتگو 

مہرو کہتی ہے کہ میں ایک ماں تو ضرور ہوں لیکن ایک انسان اور ایک عورت بھی ہوں۔ یہ ڈائیلاگ ناظرین و سامعین کو بہت متاثر کرتا ہے۔ دراصل معاشرہ تمام خواتین پر کسی اور کی بیٹی، بیوی اور ماں ہونے کا لیبل تو لگاتا ہے لیکن ان کا اصل کردار بھول جاتا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ معاشرے کے بیشتر افراد شاید یہ بھول چکے ہیں کہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے خواتین کی کچھ نہ کچھ خواہشات بھی ہوتی ہیں اور وہ بھی آگے بڑھ کر دوسرے انسانوں کی طرح ان خواہشات کو پورا کرنا چاہتی ہیں۔

جاندار اسکرپٹ

دانش نواز نے پہلے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ڈرامہ سیریل دوبارہ کا طاقتور اسکرپٹ بھی یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔ ناظرین کیلئے مہرو کا کردار بے مثال ثابت ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts