8 سالہ پاکستانی بچے نے O-Level Accounting کا عالمی امتحان پاس کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ نے O-Level Accounting کا عالمی امتحان پاس کرکے غیر معمولی ذہانت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ کم عمری میں یہ مشکل امتحان کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

محمد عبداللہ کو چھوٹی عمر ہی سے کاروبار، کمپنیوں اور مالیاتی نظام کو سمجھنے میں غیر معمولی دلچسپی رہی ہے۔ حیران کن طور پر انہوں نے کسی اکیڈمی یا مہنگے ٹیوٹر سے تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ اپنے والد کی رہنمائی میں گھر پر تیاری کرکے یہ اہم کامیابی حاصل کی۔

صرف 8 سال کی عمر میں O-Level Accounting کا امتحان پاس کرنا عبداللہ کی غیر معمولی ذہانت، محنت اور سیکھنے کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ درست رہنمائی، مسلسل محنت اور مضبوط عزم کے ساتھ کم عمر بچے بھی غیر معمولی سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔

محمد عبداللہ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔ ان کی مثال دیگر بچوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ہے کہ صلاحیت عمر کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ مناسب مواقع اور رہنمائی ملنے پر کم عمر بچے بھی بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔

Related Posts