پاکستان کے 41 فیصد شہری آئندہ 6 ماہ میں گھریلو مالی حالات کی بہتری کیلئے پرامید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 41 فیصد شہری آئندہ 6 ماہ میں گھریلو مالی حالات کی بہتری کیلئے پرامید
پاکستان کے 41 فیصد شہری آئندہ 6 ماہ میں گھریلو مالی حالات کی بہتری کیلئے پرامید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے 41 فیصد شہری آئندہ 6 ماہ میں اپنے گھریلو مالی حالات کی بہتری کیلئے پر امید ہیں، جبکہ یہ انکشاف آن لائن سروے میں سامنے آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ ہر 10 میں سے 4 پاکستانی پر امید ہیں کہ آئندہ 6 ماہ میں ان کے گھریلو مالی حالات بہت بہتر ہوجائیں گے۔

سروے میں پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں آج سے 6 ماہ بعد آپ کے گھر والوں کے مالی حالات کیسے ہوں گے؟ سوال کے جواب میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ گھریلو مالی حالات اب سے بد تر ہوں گے جبکہ 7 فیصد نے کہا کہ حالات بہت بد تر ہوں گے۔

شہریوں کی24فیصد تعداد نے اس رائے سے اتفاق کیا کہ گھریلو مالی حالات آج سے 6 ماہ بعد نہ بہتر ہوں گے نہ بدتر بلکہ جیسے ہیں، ویسے ہی رہیں گے۔ 35 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے جبکہ 6 فیصد نے کہا کہ مالی حالات بہت بہتر ہوجائیں گے۔ مجموعی طور پر 41فیصد شہری حالات کی بہتری کیلئے پر امید ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر کے 85 فیصد شہریوں کی رائے میں بیمار افراد کی تیمار داری بچوں کا فرض ہوتا ہے جبکہ دُنیا بھر میں یہ یقین رکھنے کی شرح پاکستان سے کہیں کم ہے۔ 

 ٹوئٹر پر گزشتہ برس ستمبر کے دوران اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے کے نتائج شائع کردئیے۔ نتائج کے مطابق 85 فیصد شہریوں کا یہ یقین ہے کہ مریضوں کی عیادت ایک بچے کا فرض ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: مریضوں کی تیمار داری بچوں کا فرض ہے۔85 فیصد شہریوں کی رائے

Related Posts