اسرائیلی فوج نے بھائی کی گرفتاری کے لیے جواں سال فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پولیس نے زاہد لاڈلہ گروپ کے ٹارگٹ کلر کمانڈر کو گرفتار کرلیا
کراچی، پولیس نے زاہد لاڈلہ گروپ کے ٹارگٹ کلر کمانڈر کو گرفتار کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان خاتون سماجی کارکن منی الکردی کو حراست میں لے لیا۔

منی کی گرفتاری اس کے بھائی کی گرفتاری کے لیے خاندان پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض فوج نے گذشتہ روز بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران منی الکردی کو گرفتار کیا۔

قبل ازیں قابض فوج نے منی کے بھائی محمد الکردی کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ اسرائیلی فوجی مرکز میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد اس کی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔منی الکردی کے والد نے بتایا کہ قابض فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ان کی بیٹی کو ان کے گھر سے اغوا کیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے مزید23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی روکنے کیخلاف بھرپور مہم چلانے والے جڑواں بہن بھائیوں مونا الکرد اور اس کے بھائی محمد الکرد کو گھر سے گرفتار کرلیا۔

والدکے مطابق گرفتاری کے کچھ دیر بعد مونا کو فورسز نے رہا کردیا تاہم اس کے بھائی کو ابھی تک رہانہیں کیاگیا۔دونوں بہن بھائیوں نے شیخ جراح کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پربھی بھرپور مہم چلائی جس سے شیخ جراح کا ہیش ٹیگ گلوبل ہیش ٹیگ بن گیا۔اس سے فلسطینی مزاحمت کو بھرپور مدد ملی۔

Related Posts