مالم جبہ اسکی ریزورٹ میں شرکت کے لئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

malam jappa skiers
malam jappa skiers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مالم جبہ: ا سکی ریزورٹ میں منعقد ہونے والی دو انٹرنیشنل ا سکی چیمپئین شپ میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے36 اسکیئر سوات پہنچ گئے۔

09 ممالک بشمو ل افغانستان، آز ر بائیجان، برطانیہ، ترکی، تیمور، تاجکستان، کینیڈا، یونان اور یوکرائن سے36 اسکیئرز مالم جبہ کے ا سکی ریزورٹ پر ہونے والےانٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

ان مقابلوں میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے63 اسکیئرز بھی شرکت کریں گے جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اپنے مدِ مقابل کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام اسپورٹس میلہ، یونس خان کی خصوصی شرکت

اس شاندار موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے ایک پرومو بھی جاری کیا ہے۔

ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان پاک فضائیہ کے تعاون سے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ان مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts