پولیس نے سندھ میں 341 افراد کی جبری گمشدگی کی تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

341 missing persons from across Sindh revealed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :لاپتہ افراد کیس میں پولیس نے نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی ،سندھ بھرسے 341افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی رینج سے 307 افراد جبری طور لاپتا کیے گئے ہیں جبکہ حیدر آباد سے لاپتا افراد کی تعداد 17 ہے۔پولیس رپورٹ مطابق سکھر رینج سے 9، لاڑکانہ سے 7 جبکہ میرپور خاص سے ایک شہری کی گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون سے 128، ایسٹ زون سے 60 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران مارچ میں شہرِقائد کے مزید 2 لاپتہ شہری گھر واپس پہنچ گئے تھے۔کراچی کے شہری مقبول احمد اور توفیق احمد گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ تھے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت میں کیسز دائر ہونے پر دونوں شہریوں کو بازیاب کرایا گیا۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ مقبول احمد کو ایس ایچ او سچل نے اغواء کرایا تھا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایس ایچ او سچل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں:تین تلوار پر نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان 10 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اتھارٹیز سے رجوع کیا جائے۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دونوں درخواستیں نمٹا دیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 2 معصوم شہری جعلی مقابلے میں قتل ہو گئے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Posts