تین تلوار پر نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان 10 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Clifton police arrested two suspects in a gold theft case and recovered 3kg of gold

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی، نامعلوم ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار، لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔ مقدمہ محمد آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے مدعی محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ دکان پر تیار شدہ اور بکس میں رکھے زیورات فروخت کرتے ہیں۔

3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گئے تھے، 4 مئی کو جب دکان پہنچا تو 4 تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ دکان میں موجود 12 کلو کے قریب طلائی زیورات چوری ہوگئے تھے۔

محمد آصف کے مطابق مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، اس دروازے پر تالے لگے ہوتے ہیں اور 4 چوکیدار موجود ہوتے ہیں، مدعی کے مطابق تجوری نہیں صرف شو کیس میں سارا سونا رکھا تھا۔

ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس کو واردات کے کئی گھنٹے کے بعد رپورٹ کی گئی تھی، تاہم معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts