پشین،ڈیم میں نہانے کے دوران 3بچے ڈوب کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشین،ڈیم میں نہانے کے دوران 3بچے ڈوب کر جاں بحق
پشین،ڈیم میں نہانے کے دوران 3بچے ڈوب کر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں سرانان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچوں کے ڈیم میں ڈوبنے کا واقعہ پشین کے علاقے سرانان کے ڈیم میں پیش آیا۔حکام کے مطابق 3 بچے ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں ڈیم سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب سخت سزاؤں کے اعلانات کے باوجود جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، دکان سے سودا لینے جانیوالی 9سالہ بچی کو دکاندارنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق چک نمبر229رب مکوآنہ کے رہائشی محنت کش جہانگیر ولد زبیرنے تھانہ کھڑریانوالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی9سالہ تیسری کلاس کی طالبہ بیٹی مریم بی بی ٹیوشن پڑھنے ہمسائیوں کے گھر گئی۔

اس دوران ٹیچر نے بچی کو دکان سے سودا لینے کیلئے بھیجا تو دکاندار محمد صدیق نے بچی کو ورغلا کر بیٹھک میں لے گیا اور بچی کی چیخ و پکار سن کر ہمسائیوں قدیر ‘محمد زبیر نے دروازہ کھٹکھٹایا توملزم دروازہ کھول کر گواہان کو دھکے دے کر فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں لیڈی کانسٹیبل کا مبینہ قتل، مزید انکشافات سامنے آگئے

بچی کو فوری طور پرحالت غیرمیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔درخواست گزار نے ارباب اختیار سے ملزم کیخلاف مقدمہ کی اپیل کی ہے۔جبکہ تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

Related Posts