سندھ حکومت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوانی پر 28 افسران معطل کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوانی پر 28 افسران معطل کردئیے
سندھ حکومت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوانی پر 28 افسران معطل کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سندھ حکومت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے  2  ڈائریکٹرز سمیت 28 افسران کو معطل کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کو کنکریٹ کا جنگل بنانے والے افسران کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ ان افسران کے بے نامی اثاثہ جات بھی ہیں جن کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

بلڈنگ کنٹرول کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 15 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو معطل کیا گیا ۔ڈائریکٹرز جمیل میمن اور عادل عمر بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مذکورہ ڈائریکٹرجمیل میمن اور عادل عمر اکثر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی میں رکاوٹ بننے کے باعث میڈیا کی زینت بنتے تھے جبکہ 5 بلڈنگ انسپکٹرز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ عدالت کی مداخلت کے بعد ایس بی سی اے  انتظامیہ میں مثبت تبدیلی نظر آنے لگی ہے تاہم ابھی کرپٹ افسران کے خلاف مزید کاروائیوں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سرکاری افسران کی کھلی کچہری میں غیر حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے تمام غیر حاضر افسران کو معطل کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  وزارتِ تعلیم ومحنت سندھ کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر تعلیم سعید غنی سرکاری افسران کی کھلی کچہری میں غیر حاضری پر شدید برہم ہوئے اور اس بات پر ایکشن بھی لیا۔ 

مزید پڑھیں:  سعید غنی نے کچہری میں غیر حاضر افسران کو معطل کردیا

Related Posts