سعودی اوراماراتی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی اوراماراتی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزرائے خارجہ کااستقبال کیا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزرائے خارجہ کااستقبال کیا ۔

سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گےجس میں مسئلہ کشمیراوربھارت کی جانب سےمقبوضہ وادی میں غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سمیت دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال کے بعدوزیراعظم عمران خان نے2ہفتوں میں سعودی ولی عہدسےتیسری باررابطہ کیا تھااورانہیں کشمیرمیں بھارتی جارحیت سےمتعلق آگاہ کیاتھا۔

اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیرخارجہ شاہ محموقریشی کاکہناتھا کہ مسئلہ کشمیرکےحوالےسےپاکستان متعدد اسلامی ملکوں کے ساتھ سفارتی رابطے میں ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ان ملکوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔  

Related Posts