نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی بار کھیل پیش کر رہے ہیں جبکہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عمر صرف 16 سال ہے۔ نسیم شاہ 15 فروری 2003ء کو پیدا ہوئے جبکہ ان سے قبل پاکستان کے کھلاڑی عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمر میں میلبرن میں ٹیسٹ کرکٹ کا ڈیبیو کیاتھا۔
عاقب جاوید کا ریکارڈ توڑنے والے نسیم شاہ سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے آئین کریگ کے پاس بھی رہا جنہوں نے 17 سال 239 دن کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ شروع کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نسیم شاہ کو بہترین دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
وسیم اکرم نے گزشتہ روز کہا کہ نوجوان پیسر نے آسٹریلیا میں ٹور میچ کھیلتے ہوئے گہرا تاثر چھوڑا، پاکستان میں فرسٹ کلاس میچز میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک میچ میں 9 شکار کیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس پیس کا ہتھیار ہے، فرسٹ کلاس میں وکٹیں بھی حاصل کی ہوں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیار ہے، میری اور وقار یونس کی کرکٹ کا آغاز بھی 17 سال کی عمر میں ہوا۔
مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلرنسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے، وسیم اکرم