اقراء عزیز کے شریکِ حیات یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء عزیز کے شریکِ حیات یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی
اقراء عزیز کے شریکِ حیات یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی

مشہورومعروف ڈرامہ نگار، ٹی وی میزبان اور فلمی اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی حالیہ تصاویر میں بیٹے کبیر حسین کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کبیر کی تقریبِ عقیقہ کی تصویر کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کا مشہور گانا چہرہ کیا دیکھتے ہو، دل میں اتر کر دیکھو نا شیئر کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انسٹاگرام پیغام میں یاسر حسین نے سوشل میڈیا صارفین سے مذاق کے انداز میں کہا کہ  میں تو بیٹے کی تصویر آج ہی لگا دوں، بس بچے کی نانی نے مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں جو اس کی اجازت نہیں دیتیں۔

شیئر کی گئی تصویر میں اقراء عزیز اور یاسر حسین دونوں بچے کے ساتھ لاڈ پیار میں مصروف نظر آئے۔ فوٹو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار جوڑے کو مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

آج سے 2 ماہ قبل جولائی کے دوران فنکار جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دسمبر 2019 میں اقراء عزیز نے معروف اداکار یاسر حسین سے شادی کی اور رواں برس مئی میں والدین بننے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مشہورومعروف سیاستدان شرمیلا فاروق کو اداکارہ اقراء عزیز پر کی گئی تنقید مہنگی پڑ گئی، یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو سخت جواب دے دیا۔

  یاسر حسین نے پیپلز پارٹی رہنما اور سوشل ورکر شرمیلا فاروقی کو اقراء عزیز کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقراء مجھ سے محبت کرتی ہے، اس لیے اس نے میری تعریف کی۔

مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی کو تنقید مہنگی پڑ گئی، یاسر حسین کا سخت جواب

Related Posts