ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے ٹوئٹر جوائن کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے ٹوئٹر جوائن کر لیا
ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے ٹوئٹر جوائن کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف فنکار عثمان مختار نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس پر مداحوں کی بھیڑ لگ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار عثمان مختار نے کہا کہ آخر کار میں ٹوئٹر پر آگیا۔ اِس اکاؤنٹ کے علاوہ دیگر ٹوئٹر اکاؤنٹس جن میں میرا نام استعمال کیا گیا ہے، سب جعلی ہیں۔

اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس کے متعلق انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتا چکا ہوں۔ انہوں نے انسٹاگرام کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ 

میگا ہٹ ڈرامہ سیریل انا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عثمان مختار کو پاکستان کے باصلاحیت جواں سال فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جو ہم کہاں کے سچے تھے میں  بھی جلوہ گر ہیں۔

نئے میگا سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں عثمان مختار اور ماہرہ خان کی جوڑی پسند کی جارہی ہے جبکہ اداکارہ کبریٰ خان بھی ڈرامے میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

حال ہی میں نئے ڈرامہ سیریل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ جب ہم کہاں کے سچے تھے میں کام کی پیشکش ہوئی تو مجھے اسود کے کردار کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ تھی۔

مختلف ڈراموں میں کردار منتخب کرنے کے متعلق عثمان مختار نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کوئی کردار منتخب کرنے سے قبل اتنا زیادہ سوچتے کیوں ہیں؟

اداکار عثمان مختار نے کہا کہ میری بیگم بھی کہتی ہیں کہ سوچو مگر اتنا زیادہ نہ سوچو، کیونکہ یہ ایک پروفیشنل کام ہے۔ میں اسود کے کردار میں کچھ چیزوں سے پریشان تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فضا علی ہسپتال میں زیرِ علاج، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل

Related Posts