پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

diabetes
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچائو کا عالمی دن(آج)14نومبر کو منایا جائے گا

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سےکراچی سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

Related Posts