ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا
ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا

کراچی:ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ انہوں نے اپنے مداحوں سے شیئر کردیا۔

صبا قمر ہر سال اپنا ویلنٹائن ڈے کس طرح مناتی ہیں اور اس سال وہ ویلنٹائن ڈے پر کیا کرنے والی ہیں اس بارے میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اپنی انسٹااسٹوری پر صبا قمر نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ”مجھے کسی سستے ترسے ہوئے عاشق کی بددعا ہے کہ جا صبا قمر ہر سال تجھے ویلنٹائنز ڈے پر اتنا کام ملے کہ تجھے کسی کے لیے ٹائم ہی نہ ملے اور تجھے کوئی ملے بھی نہ۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official)

ویڈیو سے اندازہ ہورہا ہے کہ صبا قمر ہر سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بہت زیادہ مصروف ہوتی ہیں، یہاں تک کہ انہیں اپنے لیے بھی وقت نہیں ملتا اور اس سال بھی وہ اس دن پر بہت زیادہ مصروف رہنے والی ہیں۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں موجود اداکارہ عائشہ گل نے انہیں کہا تو اچھی بات ہے نا، کام کریں آپ کو پتہ نہیں ہے قائد اعظم کا قول ہے کام کام کام دن رات کریں ہم کام،جس پر صبا قمر نے ہنستے ہوئے کہا کتنا کام رومینس کرنا ہے۔

Related Posts