جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اہم اجلاس جوائنٹ اسٹا ف ہیڈکواٹرز میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیرصدارت ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق جنرل ندیم رضا کے زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کے اجلاس میں خطے کی  جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے شرکا نے خطے میں تیزی سے ہونیوالی تبدیلیوں، اور ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی قومی خدمات کو سراہا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا وبا کیخلاف قومی کوششوں کو یکجا کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی قبضے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ عسکری قیادت نے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Related Posts