ممبئی:بھاتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہو چکی ہے جبکہ اس جوڑی کے کروڑوں چاہنے والے زندگی کے نئے سفر کیلئے اِنہیں مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب یہ جوڑا اپنی ہر رسم، نقل و حرکت جتنی نجی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اتنا ہی زیادہ سوشل میڈیا پر اِن پر بات کی جا رہی ہے۔
انسٹا گرام پر نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ جوڑا اپنے گھرکی صفائی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
انٹرنیٹ پر من چلوں نے دونوں کی الگ الگ ویڈیو کو کولاج کی شکل دے دی ہے۔
وائرل ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ویڈیو میں یہ دونوں فنکار کورونا لاک ڈاؤن کے دوران فراغت کے دنوں میں مصروف رہنے کیلئے خود اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھں: کترینہ کیف کی ہیرے کی انگوٹھی نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی