امریکی دعووں پر ایرانی ہیکرز کا کرارا جواب، ٹرمپ سرکار کی ویب سائٹ ہیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی دعووں پر ایرانی ہیکرز کا کرارا جواب، ٹرمپ سرکار کی ویب سائٹ ہیک
امریکی دعووں پر ایرانی ہیکرز کا کرارا جواب، ٹرمپ سرکار کی ویب سائٹ ہیک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج امریکا کے دنیا میں سب سے بڑی اور بہترین قوم ہونے کا دعویٰ کیا جس کا کرارا جواب دیتے ہوئے ایرانی ہیکرز نے ان کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے 20 کھرب (2 ٹریلین) ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ ہم سب سے بڑی اور بہترین قوم ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی بیس پر کوئی بھی حملہ کیا یا کسی بھی امریکی کو نقصان پہنچایا تو ہم 2 بلا جھجک  ٹریلین ڈالر سے خریدے گئے خوبصورت دفاعی سازو سامان کا استعمال ان کے خلاف کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ایران  سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے امریکا کی سرکاری ویب سائٹ https://www.fdlp.gov/  کو  ہیک کر لیا جس سے امریکی حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔ 

ایرانی ہیکرز نے امریکہ کی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر حکومتِ ایران کا پیغام، ایرانی رہنما کی تصویر اور پرچم لگا دیا۔

ہیکرز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے ساتھ ساتھ تحریر کیا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے امریکا کو ہمارا پیغام ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے تاریخی شہر قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا  جس کے بعد امریکا ایران جنگ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

قم کی مسجدِ جمکران پر سرخ علم لہرانے کا مطلب ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ہے کہ ہم امریکا سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی امریکا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا گیا

Related Posts