حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Unvaccinated individuals not allowed to pray in mosques, says Sindh govt

کراچی :حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے،سندھ میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگاجبکہ محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی تمام مساجد میںسے کارپٹ ہٹا نے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں مزید411افرادکورونا سے متاثر، 7ہلاک

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعدمختلف ملکوں کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا تیزی سے منتقل ہونے والا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے وائرس پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7اموات اور 411 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

7نئی اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 28ہزار704 ہو گئی ہے جبکہ نئے 411 کیسز شامل ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1283886 ہوگئی ہے۔

Related Posts