کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت فورچیونر گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت فورچیونر گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت فورچیونر گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار

کراچی : منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان سے شہری سے فورچیونر گاڑی، 25 لاکھ کیش اور نائن ایم ایم پستول لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے فورچیونر گاڑی کے مالک علی بادشاہ محسود کا نے کہا کہ ملزمان ریوو گاڑی میں آئے تھے۔

گاڑی کی تفصیلات بتاتے ہوئے علی بادشاہ محسود نے کہا کہ گاڑی کو رنگ بلیک، نمبر بی جی 9252، چیسس نمبر 1090002 جبکہ انجن نمبر 1GD 0412033 ہے۔

گاڑی 08-06-2021 بوقت صبح 11 بجے مہران سٹی نزد اجتماع گاہ منگھوپیر کراچی سے ڈاکوؤں نے لے گیا۔ ڈاکوؤں کا ایک گروپ جو کہ کالے رنگ کی ریوو میں تھے۔ ملزمان نے بڑی مہارت سے چند ہی منٹوں میں لاک گاڑی کو کھول اور اسٹارٹ کر کے رفو چکر ہو گئے۔

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحے کے زور پر کار سوار افراد سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کیا گیاتھا ۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ فیکٹری مینیجر نصیر احمد کی مدعیت میں درج کرلیا ہےجبکہ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے سب بڑے وفاق المدارس کے  صدر اور ناظم اعلی کے انتخابات  کیلئے اجلاس بلا لیا گیا

Related Posts