ایغور مسلمانوں کا معاملہ، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ کو چین بھیجنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایغور مسلمانوں کا معاملہ، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ کو چین بھیجنے کیلئے تیار
ایغور مسلمانوں کا معاملہ، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ کو چین بھیجنے کیلئے تیار

نیو یارک: اقوامِ متحدہ ایغور مسلمانوں کے معاملے پر انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کو چین بھیجنے کیلئے تیار ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ چینی حکام سنکیانگ سمیت ملک بھر کے دورے کی اجازت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے سرمائی اولمپکس کے موقعے پر چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران اس توقع کا اظہار سامنے آیا کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو چین کا قابلِ اعتماد دورہ کرنے دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکۂ برطانیہ کا شہزادہ چارلس کو بادشاہ، کیملا پارکر کو نئی ملکہ بنانے کا فیصلہ

طویل عرصےسے چینی صوبے سنکیانگ تک رسائی کی کوشش کرنے والے انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے سربراہ ایغور النسل مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایغور تنازعہ چین کے مغربی ممالک سے تعلقات خراب کررہا ہے۔

امریکا نے چین پر ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ سرمائی اولمپکس کے دوران بھی کچھ ممالک نے امریکی قیادت میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کا سفارتی بائیکاٹ کیا جبکہ چین کے دورے کی اجازت دینے کا معاملہ گزشتہ ماہ سے زیرِ التواء ہے۔

 انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں شمال مغربی چین کے علاقے کے ممکنہ سفر کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں چین پر ایغوروں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف بدسلوکی اور قتل کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔ 

 

Related Posts