بیجنگ: برطانیہ اور چائنہ کے درمیان ڈیڑھ سال سے بند براہ راست پروازیں بحال کرنے پر ایک بار پھر اتفاق ہوگیا ہے۔
چین میں برطانوی سفارتخانے کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازوں کو بحال کیا جارہا ہے۔
بیان کے مطابق برطانوی ایئرلائن سے چین کیلئے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرغور ہے، براہ راست پروازیں فی الحال چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی۔
مزید پڑھیں:فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،امریکی صدر