انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کئے جارہے ہیں۔

ہوم اکنامکس گروپ کا نرسنگ کا پرچہ ملتوی ہوا ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آرٹس ریگولر کا شماریات پرچہ دوئم بھی ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری

اعلامیے کے مطابق ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے،بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے مطابق آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کا علم شہریت (Civics) اور عمرانیات پرچہ دوئم ملتوی کیا گیا ہے۔