میکسیکو میں ٹرک پل سے ٹکرا کر الٹ گیا، 53 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میکسیکو میں ٹرک پل سے ٹکرا کر الٹ گیا، 53 افراد ہلاک، متعدد زخمی
میکسیکو میں ٹرک پل سے ٹکرا کر الٹ گیا، 53 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں ٹرک پل سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں  افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ٹرک پر سوار افراد 107 یا اس سے بھی زائد تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا کے ہمسایہ ملک میکسیکو کے جنوب میں مہاجرین کو لے جانے والے ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ میکسیکو کی ریاست چیاپس میں ٹرک پل سے ٹکرا جانے کے باعث 53 افراد ہلاک اور 50سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

نیوزی لینڈ میں نوجوانوں پرسگریٹ پینے پر تاحیات پابندی کی تیاری

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک پر وسطی امریکا سے لائے جانے والے 100 مہاجرین سوار تھے جسے میکسیکو کی تاریخ کے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیاجارہا ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 53افراد ہلاک ہوئے جن کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکام حادثے کا شکار افراد کی قومیت اور ملک بتانے سے قاصر ہیں۔ 

اس حوالے سے میکسیکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک اپنے مسافروں کے وزن اور تیزرفتاری کے باعث گرا اور پھر سڑک کے ایک موڑ کے قریب اسٹیل ساختہ پیڈسٹل برج سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث سامان ذخیرہ کرنے کی جگہ ٹوٹ گئی جہاں مہاجرین موجود تھے۔

میکسیکن سماجی رہنما لوئس مینوئل مورینو کے مطابق بچ جانے والے کچھ مہاجرین نے بتایا کہ وہ قریبی ملک گوئٹے مالا سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم تمام تر مہاجرین کی قومیتوں کی تصدیق حاصل نہیں کی جاسکی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ ہونے کے بعد مہاجرین کی تعداد کا اندازہ لگانے کیلئے گنتی کی گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سوار افراد کی تعداد 107 تھی تاہم بہت سے لوگ غیر قانونی سرگرمی پر پکڑے جانے کے ڈر سے جائے حادثہ سے فرار ہوگئے۔ 

Related Posts