لاہور، تحریک لبیک نے احتجاج دھرنے میں تبدیل کردیا، حکومت کو 2روزکا الٹی میٹم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، تحریک لبیک نے احتجاج دھرنے میں تبدیل کردیا، حکومت کو 2روزکا الٹی میٹم
لاہور، تحریک لبیک نے احتجاج دھرنے میں تبدیل کردیا، حکومت کو 2روزکا الٹی میٹم

کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کیلئے کیے جانے والے احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو 2روز کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، اگر معاہدہ پورا نہیں کیا تو حتمی لائحۂ عمل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے حکومت کو 2روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ رواں برس اپریل میں علامہ سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر امور پر ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین معاہدہ ہوا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ تحریک لبیک کے مطابق لاہور میں پر امن دھرنا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

این اے 249، پیپلز پارٹی اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مقابلہ جاری

ٹی ایل پی کی پکار پر لبیک کہنے والے شرکائے دھرنا کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاہدے کی پاسداری کی بجائے بار بار خلاف ورزی کی۔ جو نکات 3 روز میں پورے ہونا تھے، انہیں 6 ماہ کا طویل عرصہ گزر گیا، ایک بھی شرط پوری نہیں کی گئی۔ 15 روز سے پر امن احتجاج کر رہے ہیں تاہم کوئی ردِ عمل نہیں ملا۔

ٹی ایل پی نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہم سڑکیں بند کیے بغیر احتجاج کرکے دیکھ چکے، اگر معاہدے کی تمام شقوں پر ان کی صحیح روح کے مطابق عمل نہی ہوا تو 21 اکتوبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔فی الحال پر امن دھرنا دیا گیا ہے جس کا تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، درخواست میں پنجاب کی صوبائی حکومت اور لاہور کی شہری انتظامیہ کو فریق بنایا گیا۔

 لاہور ہائی کورٹ میں 5 ماہ قبل دی گئی درخواست میں حافظ سعد رضوی کے چچا نے پنجاب حکومت کے ہوم سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بناتے ہوئے نظربندی چیلنج کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سعد رضوی کی نظر بندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Related Posts